بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں مجموعی تعداد 63 ہو گئیز

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/06/2014 - 16:07:46 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 21:42:16 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 20:48:23 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 20:18:57 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 20:00:57 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 19:47:33 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 19:40:34 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 18:33:35 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 18:04:22 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 17:47:52 وقت اشاعت: 27/06/2014 - 16:38:45

کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں مجموعی تعداد 63 ہو گئیز

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء)شہر قائد میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیاہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں 12 ماہ کے مراد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو رواں برس سندھ میں پولیو کا چھٹا اور ملک میں 63 واں کیس ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک فاٹا میں 48، خیبر پختونخوا میں 9جبکہ سندھ میں پولیو وائرس کے 6 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے رہائشی 2 سالہ بچے میرفیاض میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ یوں یہ تعداد مجموعی طور پر 62 تک پہنچ گئی تھی۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا میں پولیو کے پھیلا کو روکنے کے لئے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

27/06/2014 - 19:47:33 :وقت اشاعت