روزہ رکھیں اور بیماریوں کے خلاف ناکارہ مدافعتی نظام کو نیا بنائیں، سائنسدانوں کی تحقیق

پیر 30 جون 2014 12:29

روزہ رکھیں اور بیماریوں کے خلاف ناکارہ مدافعتی نظام کو نیا بنائیں، سائنسدانوں کی تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) امریکی سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران انکشاف کیا ہے کہ صرف 3 مسلسل روزے رکھنے سے انسانی جسم بیماریوں کے خلاف پرانے مدافعتی نظام کی جگہ نیا نظام تخلیق دیتا ہے۔ صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے روزے کے دوران انسانی جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا تو انکشاف ہوا کہ روزہ ناصرف انسان کے مدافعتی نظام کو نئی توانائی فراہم کرسکتا ہے بلکہ پورے مدافعتی نظام کو دوبارہ سے تخلیق کر سکتا ہے۔

تحقیقی سے پتہ چلا کہ بھوک کی حالت میں انسانی جسم توانائی بچانے کی کوشش کرتے ہوئے پہلے سے ذخیرہ شدہ گلوکوز اور چربی استعمال کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ توانائی محفوظ کرنے کے لئے خون کے سفید خلیات بھی ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی جسم میں نئے سفید خلیات کی تیاری بھی شروع ہوجاتی ہے۔ اس طرح روزے کی حالت میں جسم کو نقصان دہ، ناکارہ اور غیر فعال مدافعتی نظام سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے شعبہ بائیولوجیکل سائنسز سے منسلک پروفیسر والٹر لونگو کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کینسر کے مریضوں اور معمر افراد کے لئے بے حد مفید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے کیمو تھراپی کا عمل زندگی بچانے کے کام آتا ہے لیکن 72 گھنٹوں کا روزہ کمیو تھراپی کے زہریلے اثرات کے خلاف کینسر کے مریضوں کی حفاظت کر سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی