بند کریں
صحت صحت کی خبریںشوگر ، دل اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد روزہ نہ رکھیں‘ماہرین طب یونانی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/07/2014 - 17:02:31 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 16:41:54 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 16:41:54 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 16:24:05 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 16:16:14 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 14:50:14 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 14:28:40 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 14:01:42 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 13:47:05 وقت اشاعت: 01/07/2014 - 13:04:57 وقت اشاعت: 30/06/2014 - 18:23:10

شوگر ، دل اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد روزہ نہ رکھیں‘ماہرین طب یونانی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) شوگر کے مریض جو کہ انسولین استعمال کرتے ہیں، گردوں کی خرابی اور دل کی بیماری سمیت ہارٹ اٹیک کے مریضو ں کو رمضان کے روزے رکھنے سے منع کر دیا جبکہ جگر کی ابتدای سطح پر مریض روزے رکھ سکتے ہیں ، افطاری میں پکوڑے، سموسے اور بازاری مصالحہ دار اشیاء کا استعمال گیسٹرومیں مبتلا کر سکتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب یونانی پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی، پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسرحکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمرفاروق گو ندل اور حکیم عطاالرحمن صدیقی نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم میں رمضان المبارک میں خاصی احتیاط کرنا ہو گی کیونکہ صبح سحری کے وقت بھی سادہ غذا کا استعمال دہی دودھ لازمی استعمال کرنا چاہیے ۔ شوگر ، دل اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد روزہ نہ رکھیں۔اس کے علاوہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض اپنے معالج سے مشورہ کر کے ہی روزی رکھ سکتے ہیں۔

01/07/2014 - 14:50:14 :وقت اشاعت