جنرل ہسپتال ، ایک سال کے دوران 13 لاکھ 90ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ، 31 کروڑ کی مفت ادویات

جمعہ 4 جولائی 2014 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کو ”مریض دوست ماڈل “ ادارے میں تبدیل کرنے کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجہ کے غرض سے ایسے مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے شعبہ طب کو انسانیت کی تکریم کے طور پر نئی جدتوں سے روشناس کرانے میں مدد ملی ہے ،پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کمپیوٹرائزڈ اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو پروگرام شروع کرنے سے کارکردگی میں اضافہ ہواجبکہ ایل جی ایچ صوبے کا واحد شفاخانہ ہے جہاں ایوننگ آوٴٹ ڈور شفٹ سے سرکاری و نیم اداروں کے ملازمین و شہری بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں سینئر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کنسلٹنٹ کی دستیابی، جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے گذشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ایمرجنسی اور آوٴٹ ڈور میں 13لاکھ 90ہزار 820 مریض آئے جنہیں صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض تمام سہولیات فراہم کی گئیں جو حکومت پنجاب کی عوام دوست صحت مندانہ پالیسی کا آئینہ دار ہے جبکہ پانچ سو بستروں پر مشتمل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تعمیر مکمل ہونے پر نہ صرف دماغی امراض اور حادثات کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ شعبہ نیورو سرجری کے بارے میں جدید ریسرچ کے دروازے بھی کھلیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،اے ایم ایس ڈاکٹر جنید مرزا و دیگر انتظامی ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ پرنسپل ایل جی ایچ نے گذشتہ برس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں 5لاکھ 92ہزار 813 مریضوں کو ادویات، آپریشن کا سامان، سی ٹی سکین سمیت تمام تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ آوٴٹ ڈور میں 7لاکھ 98ہزار 7مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

پچھلے 12ماہ میں 57 ہزار 946 مریضوں کو داخل کیا گیا اور 63ہزار 965 مختلف نوعیت کے آپریشن کیے گئے۔ علاوہ ازیں 58ہزار 239 سی ٹی سکین، 18ہزار 943 ایم آر آئی ، 13لاکھ 93ہزار 742 لیبارٹری ٹیسٹ، 1لاکھ 70ہزار 277ایکسرے اور 84ہزار 375الٹرا ساوٴنڈ کیے گئے۔ نیز4ہزار 410مریضوں کی گیسٹرو سکوپی اور 552کی نیورو انجیو گرافی کی گئی، 1ہزار 863 مریضوں کے گردوں سے شعاعوں کے ذریعے پتھریاں تحلیل کی گئی جبکہ 14ہزار 190 مریضوں کے ڈائیلسز کیے گئے۔

پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ رواں سال میں بھی مریضوں کے علاج معالجہ ان کی فلاح و بہبود، نئے مشنری جذبے اور انسانیت کے پختہ ارادے کے ساتھ کی جائے گی ۔پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکس نے ڈینگی کی جنگ سے لے کر دماغی امراض کے علاج تک ہر طبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور رواں سال میں بھی وہ نبی نوع انسان کی خدمت کے لیے نئے باب رقم کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی