بند کریں
صحت صحت کی خبریںحافظ سعید کے خطبہ جمعہ کے دوران جماعةالدعوة کے ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/07/2014 - 16:47:29 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 14:16:06 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 14:13:15 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 18:18:39 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 18:01:21 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:57:17 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:52:31 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:48:49 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:33:45 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:31:32 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:07:38

حافظ سعید کے خطبہ جمعہ کے دوران جماعةالدعوة کے ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدکے کراچی میں خصوصی خطبہ جمعہ کے موقع پرکی جماعةالدعوة کے ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ تمام شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔ باغ قائد میں خواتین کے لیے کیلئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا۔

خواتین کے لیے الگ داخلی دروازہ بنایا گیا تھا جہاں خواتین کی سرچنگ کے لیے جماعة الدعوة کی خواتین رضاکار موجود تھیں۔ اسٹیج، داخلی دروازوں اور گراؤنڈ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے جس کے ذریعہ جماعةالدعوة کے سکیورٹی رضاکار کنٹرول روم میں بیٹھ کر شرکاء کوچاروں اطراف سے مکمل طور پر مانیٹر کرتے رہے۔ جمعہ کے اجتماع میں شریک ہونے والے ہر فرد کو مکمل جامہ تلاشی کے بعدپنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔

جماعة الدعوة کی جانب سے خصوصی سی سی ٹی وی موبائل گاڑیاں تیار کی گئیں تھیں۔ یہ گاڑیاں باغ جناح کے اندر اور باہر اطراف کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے اور پنڈال کی مکمل سکیورٹی مانیٹرنگ کے انتظامات دیکھ کر کراچی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران بھی جماعة الدعوة کے لیے ستائشی جملے کہتے نظر آئے۔

04/07/2014 - 17:57:17 :وقت اشاعت