بند کریں
صحت صحت کی خبریں صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے سحر اور افطار میں پروٹین سے بھرپورغذائیں استعمال کی جائیں،طبی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/07/2014 - 14:56:36 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 18:40:20 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 16:47:29 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 14:16:06 وقت اشاعت: 05/07/2014 - 14:13:15 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 18:18:39 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 18:01:21 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:57:17 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:52:31 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:48:49 وقت اشاعت: 04/07/2014 - 17:33:45

صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے سحر اور افطار میں پروٹین سے بھرپورغذائیں استعمال کی جائیں،طبی ماہرین

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) اس سال روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے کے قریب ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ طویل روزے کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سحر اور افطار میں پروٹین سے بھرپورغذائیں استعمال کی جائیں۔ رمضان المبارک کے دوران گھروں میں سحر اور افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ من پسندپکوان دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراٹھے ،دہی اور لسی کا استعمال دن بھر توانائی بحال رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔جوس اور ملک شیک پئیں۔ کھجور اور گوشت بھی کھائیں۔طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ روزہ رکھیں تو سحری کے وقت ایک کٹوری ابلی ہوئی دال ضرور کھائیں۔شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ادویات کو جاری رکھتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں تاہم تلی ہوئی اشیااور مصالحہ جات سے پرہیز کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں افطاری کے وقت ضرورت سے زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے۔ متوازن خوراک ہی صحت کا ضامن ہے۔

04/07/2014 - 18:18:39 :وقت اشاعت