پاکستان، کورونا سے مزید 57 افراد چل بسے ،1194نئے کیسز رپورٹ

مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی

پاکستان، کورونا سے مزید 57 افراد چل بسے ،1194نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء)پاکستان میں کوچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے،1194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، کٴْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کٴْل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 1 کروڑ 4 لاکھ 96 ہزار 228 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 703 ہو گئی، یہاں کٴْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 479 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 5 ہزار 220 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کٴْل اموات 4 ہزار 203 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 65 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 769 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 152 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 292 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 723 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 562 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments