خواجہ جلال الدین رومی نے سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

بزدار حکومت مزدورو ں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے زور وشور سے سرگرم عمل ہوگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء) بزدار حکومت مزدورو ں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے زور وشور سے سرگرم عمل ہوگئی-پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی(پی ایس ایس ایچ ایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 40 واں اجلاس منعقد ہوا۔ ممتاز صنعت کارخواجہ جلال الدین رومی نے پی ایس ایس ایچ ایم سی بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

خواجہ جلال الدین رومی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی کوسوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مظفرگڑھ اور مانگا منڈی کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی نے مزدوروں اور محنت کشوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے اہلخانہ کو بھی بہتر ین طبی سہولتیں دی جائیں گی۔ اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمٹ کمپنی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ پی ایس ایس ایچ ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آڈٹ کمیٹی کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ مینجمنٹ میں تبدیلی کے بعد پی ایس ایس ایچ ایم سی ہیڈ آفس اور زیر انتظام ہسپتالوں کے مالی امور کی ذمہ داریاں مختلف ممبران کو سونپنے کی منظوری دی گئی۔

پی ایس ایس ایچ ایم سی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی مختلف شقوں میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں عذرا ناہید میڈیکل کالج کے ساتھ معاہدوں کی مختلف شقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی،کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن عنبرین ساجد، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ یونس،ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری اعجاز خالد،جنرل منیجر پیڈمک عمر سعید،عامر فیاض،عمیر ورک،محمد انیس خواجہ،عامرشیخ، دیگر ممبران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Your Thoughts and Comments