دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز

موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں

منگل 15 جون 2021 15:19

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز
واشنگٹن /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے ،اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 374 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 563 کی حالت تشویش ناک ہے ،16 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 145 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 232 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ،اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 239 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 83 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 981 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 61 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،س سے متاثرہ 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 88 ہزار 404 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،س کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 54 ہزار 861 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 454 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 41 ہزار 354 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 795 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 36 ہزار 73 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 26 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 22 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 907 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 73 ہزار 419 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 38 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 45 ہزار 779 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 86 ہزار 29 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 45 ہزار 482 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 96 ہزار 366 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 77 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 590 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 906 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 471 ہو چکی ہے ،کٴْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 576 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد سے بھی کم ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہو گئی ہے، کٴْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔ملک بھر میںہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 40 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کٴْل 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 237 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 1 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار 787 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی