ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 46افراد چل بسے ، 1038نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 46افراد چل بسے ، 1038نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 46افراد چل بسے ، 1038نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 اموات ہوئیں جن میں سے 20اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 38 افراد کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 42 فیصد،لاہور میں 23 فیصد،بہاولپور میں 28 فیصد اور پشاور میں 20 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 25 فیصد،ایبٹ آباد میں 32 فیصد,سوات میں 25 فیصد اور گلگت میں 30 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 992،پنجاب میں 13 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 519، اسلام آباد میں 4 ہزار 170،بلوچستان میں 1 ہزار 188,گلگت بلتستان میں 325 آزاد کشمیر میں 492 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 332 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 305 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 905 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 822, بلوچستان میں 26 ہزار 331 گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734، اسلام آباد میں 82 ہزار 207 خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 313، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 379 اور سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 828 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 273 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 567 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 240 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 773 اموات،بلوچستان میں کل 297 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 108 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 570 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 749 مریض زیر علاج ہیں۔

Your Thoughts and Comments