ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں، معاون خصوصی صحت

کوشش کررہے ہیں تمام ویکسی نیشن سینٹرپرفراہمی یقینی بنائیں ، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان

ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں، معاون خصوصی صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء)معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی کمی سامنا ہے، 20 جون کے بعد مزید ویکسین آجائیگی تاہم ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں تمام ویکسی نیشن سینٹرپرفراہمی یقینی بنائیں، کئی جگہوں پرمعمولی شارٹیج ہے، ویکسین کی دوسری خوراک میں کچھ ہفتے کے تعطل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Your Thoughts and Comments