ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھوٹرپسی مشین کا افتتاح

مریضوں کے گردوں کی پتھری کا بغیر آپریشن علاج ممکن ہو گیا۔ مشین کی تنصیب پرکل لاگت 9کروڑ 35لاکھ روپے آئی

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھوٹرپسی مشین کا ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2021ء) تفصیلات کے مطابق پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ نے ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید لیتھو ٹرپسی مشین کا افتتاح کر دیا جس سے گردوں کی پتھری بغیر آپریشن نکالی جائے گی۔ اس جدید مشین پر 9کروڑ35لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈائریکٹر ہیلتھ صادق سلیم کمبوہ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید،  سماجی شخصیت شیخ محمد یونس، ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر زاہد ستار،ڈاکٹر رئیس عباس لیل، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر ثقلین امجد، ڈاکٹر اجمل رشید اورڈاکٹر اسامہ افتخار نے بھی شرکت کی۔

 

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ  نے مشین کی تنصیف کو شعبہ یورالوجی کے لئے ایک اھم سنگ میل قرار دیا جس سے ساہیوال ڈویژن اور اردگرد علاقوں کے گردوں کے سینکڑوں مریضوں کو فائدہ ھو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام وارڈز میں جدید مشینوں کی تنصیف کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات دی جا سکیں۔

انہوں نے شعبہ یورالوجی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ آنے والے ہر مریض کو مکمل علاج اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے زیر تعمیر بلاک کو جلد مکمل کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں جس سے مزید شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا اور مریضوں کو دوسرے شہروں سے مہنگا علاج کرانے سے نجات ملے گی۔

Your Thoughts and Comments