خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کنٹرول کا اجلاس

پیر 7 جولائی 2014 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ایس او پی ایس کے مطابق زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے، بہتر نتائج کے لئے گراس روٹ لیول تک سخت مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، ابھی تک صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بات 90 شاہراہ قائداعظم پر کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کنٹرول کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نواز چوہان،چوہدری محمد اکرم،کرن عمران ڈار،پیر اشرف اور خواجہ عمران نذیر پارلیمانی سیکرٹری صحت کے علاوہ سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر،سیکرٹریز محکمہ ماحولیات،اوقاف،کوآپریٹوز،لیبر ،محکمہ جنگلات وماہی پروری،محکمہ تعلیم،سکولز اور ہائر ایجوکیشن،زراعت،آبپاشی،پولیس، سپیشل برانچ کے سینئر افسران کے علاوہ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذ احمد، پروفیسر وسیم اکرم، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین،شیخوپورہ،راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر ہر محکمے کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری صحت نے بتاایا کہ اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 7 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جو صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صوبے کے حساس اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری ماحولیات ،سیکرٹری لیبر، سیکرٹری کوآپریٹو،سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے قبرستانوں، کباڑخانوں،تعمیراتی جگہوں، ٹائر شاپس،کمرشل پلازوں اور گھروں کے اندر ڈینگی سرویلنس اور سکولوں وکالجوں کے علاوہ مساجد اور بڑے مزارات پر ڈینگی آگاہی کے لئے علمائے کرام کی طرف خطبات ،سمینارز کے انعقاد بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 ہزار روپے تنخواہ لینی والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈینگی سرویلنس میں ڈیوٹی دینے کے لئے 100 روپے یومیہ اعزازیہ دیا جائے گا جس کی منظوری وزیراعلی پنجاب سے حاصل کی جائے گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کوڈینگی کے حساس ضلعوں میں متعلقہ DCO صاحبان کنوینس بھی فراہم کریں گے اور والنٹیئرز کو ڈینگی کی روک تھام میں خدمات پر حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ SOPs کے مطابق کمیونٹی کو بھی ڈینگی روک تھام میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعلقہ گھر پر مخصوص سٹیکرز چسپاں کیا جائے گا جبکہ کمرشل جگہوں سے لاروا برآمد ہونے پر متعلقہ مالک کے خلاف FIR درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے سلسلہ میں زیر وٹالرنس کے ساتھ کام کیا جارہا ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی