ویکسین لگوانے والوں کو 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش

تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ جیسی ریاستیں لاکھوں ڈالر مالیت کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات کی پیش کش کررہی ہیں،رپورٹ

جمعرات 17 جون 2021 14:30

ویکسین لگوانے والوں کو 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے پر لاکھوں ڈالر کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچانے کیلیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن جعلی پروپیکنڈوں اور افواہوں کے باعث کئی ممالک کے شہری ویکسین لگوانے سے گریز کررہی ہے۔

شہریوں کو ویکسین لگوانے کیلیے ترغیب دلانے کیلیے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ جیسی ریاستیں نے لاکھوں ڈالر مالیت کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کررہی ہیں۔ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس کی صورتحال قابو ہے لیکن حکام کو تشویش ہے کہ اگر شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو وبا دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں اپنا گھر کرنا انتہائی مشکل ہے کیوں کہ یہاں دو کمروں کا چھوٹا سا فلیٹ بھی 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ہے اور ایک عام شہری کو فلیٹ خریدنے کیلیے اپنی 20 سال کی تنخواہ جمع کرنی پڑی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی جانب رغبت دلانے کیلیے ویکسین لگوانے والوں کو شاپنگ واچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔اس کے علاوہ کچھ دفاتر میں ملازمین کو ویکسین لگوانے پر تنخواہ دے کر چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ایشیائی ملک تھائی لینڈ نے کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 19 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد 53 ہزار 280 ہے، جس پر حکام کو شدید تشویش ہے لیکن شہری غلط افواہوں کے باعث ویکسین لگوانے سے شدید خوفزدہ ہیں۔حکومت ویکسین سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کیلیے کوششیں کررہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی