برطانیہ، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،نوہزار نئے مریض سامنے آگئے

فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم ، پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی آٹھ ماہ بعد کھول دیا گیا

برطانیہ، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،نوہزار نئے مریض سامنے آگئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء)برطانیہ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزبرطانیہ میں فروری کے بعد سے اب تک کے ریکارڈ9 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ۔ایک تحقیق کے مطابق بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث مئی کے بعد سے انگلینڈ میں انفیکشن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فرانس میں کئی ماہ سے نافذ رات کا کرفیو 20 جون سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی 8 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments