بھارت میں 62 ہزار نئے کورونا کیس،2542افرادجان کی بازی ہارگئے

پنجاب، کیرالا اور یو پی سمیت متعدد بھارتی ریاستوں میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا گیا

بھارت میں 62 ہزار نئے کورونا کیس،2542افرادجان کی بازی ہارگئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء)بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 2542افراد جان سے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب، کیرالا اور یو پی سمیت متعدد بھارتی ریاستوں میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا جبکہ آگرہ کا تاج محل بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ادھر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جمعے سے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، شہری اپنے گھر سے پچیس کلو میٹر دور کا سفر کرسکیں گے، کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

Your Thoughts and Comments