ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل ،شہری خوار ہوتے رہے

ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل ،شہری خوار ہوتے رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل کر دئیے اوقات کار تبدیل کرنے سے شہری خوار ہوتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کے بجائے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ اوقات کار تبدیل ہوجانے سے دور دراز سے آئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اس بات سے لاعلم افراد خوار ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے، کرائے اور رہائش کے اخراجات اٹھا کر ویکسین لگوانے آئے ہیں جب پہنچے تو ویکسینیشن سینٹر ہی بند ملا۔

Your Thoughts and Comments