نابیناوٴں کے لیے ’فنگر ریڈر‘، پڑھنے کا نیا آلہ ایجاد
بدھ 9 جولائی 2014 14:27
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء)امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے، جس کی مدد سے بصارت سے محروم یا کم بینائی کے حامل افراد بھی آسانی کے ساتھ کتابیں وغیرہ پڑھ سکیں گے۔نابینا یا انتہائی کمزور بصارت والے افراد کے لیے یہ آلہ امریکا میں قائم میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تیار کیا گیا ہے۔ اسے اگر شہادت کی انگلی پر پہن لیا جائے تو ایسے افراد کو کتابیں وغیرہ پڑھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
اس آلے کو انگلی میں پہننے کے بعد ان افراد کی طبع شدہ الفاظ تک فوری رسائی ہو جائے گی۔ اس آلے کو ’فنگر ریڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے ایک تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسے بالکل ایک انگوٹھی یا چَھلّے کی طرح انڈیکس فنگر میں پہنا جائے گا۔(جاری ہے)
اس میں ایک انتہائی چھوٹا سا کیمرہ لگا ہو گا، جس میں الفاظ کو اسکین کرنے کی صلاحیت موجود ہو گی۔
بعد ازاں یہ الفاظ آواز کی صورت میں سنائی دیں گے۔ اس طرح بہت تیزی سے کتابیں، ریستورانوں کے مینیو یا اسی طرح کی دیگر دستاویزات کا ترجمہ کیا جا سکے گا۔ اس کی مدد سے پڑھنا اتنا آسان ہے جیسے آپ اپنی انگلی کسی تحریر پر رکھے پڑھتے چلے جا رہے ہوں۔یہ سافٹ ویئر روئے شلکروٹ نے تیار کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ سافٹ ویئر انگلیوں کی حرکت کو ٹریک کرتے ہوئے الفاظ کو پہچانتا اور انہیں پروسیس کرتا ہے۔ اس آلے میں ایک سینسر بھی لگا ہوا ہے اور جیسے ہی قاری پڑھنا شروع کرتا ہے، تو وہ اسے وائبریشن کے ذریعے مطلع کر دیتا ہے۔62 سالہ جیری بیریئر پیدائشی نابینا ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’فنگر ریڈر‘ عام زندگی میں انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔ ”میں جب ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں، تو وہاں پر کبھی کبھار ایسے فارم بھی دیے جاتے ہیں، جنہیں پڑھنے کے بعد دستخط کرنا ہوتے ہیں۔“ اس نے مزید کہا کمزور بصارت رکھنے والوں اور نابینا افراد کے لیے اور بھی آلے دستیاب ہیں لیکن ان میں سیکسی میں بھی پڑھ کر سنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔۔Browse Latest Health News in Urdu
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ