2030 تک ایڈز پر قابو پانا ممکن ہے ‘اقوام متحدہ

جمعرات 17 جولائی 2014 14:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز کی ایک تازہ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ 2030 تک ایڈز کی وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ وی سے متاثرہ نئے مریضوں اور ایڈز کے باعث اموات میں کمی واقع ہو رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے موجودہ کوششیں کافی نہیں ہیں اور مزید بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب فلاحی تنظیم میڈیسن سان فرنٹیئر نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ تر مریضوں کو ایچ آئی وی کی ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد کو ایچ آئی وی انفیکشن ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2001 میں ایچ آئی وی کے نئے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ تھی جبکہ 2013 میں یہ تعداد کم ہو کر 21 لاکھ تک آ گئی۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ اس عرصے کیدوران ایچ آئی وی کے نئے انفیکشنز میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ تین سالوں میں ایڈز سے ہونے والی اموات میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور جنوبی افریقہ اور ایتھیوپیا میں بھی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صورتحال میں بہتری کی وجہ ادویات تک رسائی ہے اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ان مردوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے جو ایچ آئی وی سے بچنے کے لیے ختنے کروا رہے ہیں۔

اگرچہ اعداد و شمار کافی حوصلہ افزا ہیں لیکن صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے۔ ایچ آئی وی کے ہر دس میں سے صرف چار مریض اینٹی ریٹرو وائرل ادویات لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ایچ آئی وی کے مریضوں کی کْل تعداد میں سے تین چوتھائی مریض 15 ممالک میں پائے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سال میں کافی کچھ حاصل کیا گیا ہے۔ کیا کارآمد ہے اور کہاں مشکلات ہیں اس کا تعین کیا جا چکا ہے اور ایڈز کا خاتمہ ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے ایڈز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مشیل سدیبے کا کہنا ہے کہ اگر ہم 2020 تک بھرپور کوششیں کریں تو 2030 تک ایچ آئی وی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو اس مرض پر قابو پانے کے لیے مزید ایک دہائی بھی لگ سکتی ہے۔میڈیسن سان فرنٹیئر کی ڈاکٹر جینیفر کوہن نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں سوا کروڑ افراد کا علاج کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے تاہم اب بھی اس مرض میں مبتلا 50 فیصد افراد کو ادویات تک رسائی نہیں ہے۔ نائیجیریا میں 80 فیصد مریضوں کو علاج تک رسائی نہیں ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی