کسی سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز یا دیگر عملہ دوران ڈیوٹی غیر حاضر پایا گیا تو معطل کیا جائیگا ،وزیر صحت خیبرپختونخوا

جمعہ 18 جولائی 2014 19:02

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اگر صوبے کے کسی سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز یا دیگر عملہ دوران ڈیوٹی غیر حاضر پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے معطل کیا جائیگا لہٰذا ڈاکٹرز دکھی انسانیت کے جذبہ خدمت کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کااظہا رانہوں نے جمعہ کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی) کے اچانک دورے کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ڈی سی او صوابی کیپٹن کامران آفریدی ، عوامی جمہوری اتحاد کے سیکرٹری جنرل حاجی بخت شیر ، ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر احسان اکبر، ایم ایس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی وزیرصحت نے تمام وارڈز ، آپریشن تھیٹرز اور دیگر دفاتر کا دورہ کر کے معائنہ کیا انہوں نے مریضوں کی عیادت کر تے ہوئے ان سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ دار ی ہے ہماری اتحادی حکومت کی اولین ترجیح صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانا اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے عوام اور حکومت کو مل کر محکمہ صحت کا نظام ٹھیک کر نا ہو گا انہوں نے موقع پر حکام سے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام وارڈز میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹ شیٹ تبدیل کر نے کے علاوہ صفائی کی حالت بہتر بنائیں اور دوران ڈیوٹی محکمانہ یونیفارم استعمال کر نے کے علاوہ رجسٹر میں اندراج کیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی اگر کوئی ڈاکٹر اپنی کلینک میں پایا گیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کر کے معطل کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوابی کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کر کے ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائینگے ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کے پاس پیسوں کی کمی نہیں ہے موجودہ حکومت ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے تیار ہے لہٰذا سرکاری ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بروقت ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائیں اور مریضوں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی