چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء)چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ،چین سے 20 لاکھ سائینو فارم ،55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جاچکی ہے،کرونا ویکسین کی کھیپ فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ،بیجنگ سے ویکسین کی ایک کھیپ دوسری (آج) بدھ کو دوپہر پہنچے گی ،چین سے دو روز میں 20 لاکھ سائینو فارم ڈوز لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ چین سے 75 لاکھ کروناویکسین ڈوز لائی جا چکی ہیں ،چین سے سائینو فارم ویکسین کی 2 کھیپ اسلام آباد پہنچے گی ،پاکستان نے 20 لاکھ سائنو فارم ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

Your Thoughts and Comments