خیبر پختو نخوا،چوتھی لہر کے باعث رواں برس منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر غور

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:37

خیبر پختو نخوا،چوتھی لہر کے باعث رواں برس منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر غور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال اور کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث رواں برس منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر غور شروع کردیاہے جس کی تصدیق سرکاری ذرائع سے بھی کی گئی ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات 2015ئ میں منعقد ہوئے تھے جس میں ضلع ،تحصیل اور نیبرہڈ وویلیج کونسلوں پرمشتمل سہ درجاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا گیا تھا تاہم اگست 2019 میں مذکورہ سیٹ اپ کے خاتمے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوپایا، صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کو سہ درجاتی سے تبدیل کرتے ہوئے دو درجاتی کرنے سے متعلق قانون بھی اسمبلی سے منظور کرارکھا ہے جس کے تحت اضلاع کی سطح کا سیٹ اپ ختم کردیا گیا ہے اور اب تحصیلوں اور ویلیج ونیبرہڈ کونسلوں پر مشتمل دو درجاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں دو سے تین مراحل میں ہوں گے، تاہم بعدازاں ایک ہی مرحلہ میں کرانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اب افغانستان کی مسلسل بدلتی ہوئی غیریقینی صورت حال اور ملک بھر میں جاری کورونا کی چوتھی لہر کے باعث صوبائی حکومت کو بیوروکریسی اور انتظامیہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک سال کے لیے ملتوی کیاجائے کیونکہ موجودہ حالات میں ہر گلی ،محلہ کی سطح پر انتخابی مہم اور پولنگ کا انعقاد خطرات سے خالی نہیں ہوگا، جس میں امن وامان کی صورت حال کے علاوہ کورونا کا مرض بھی پھیلنے کا امکان موجود رہے گا۔

مذکورہ تجویز سے صوبائی حکومت نے بھی اتفاق کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اسی سال ہونا چاہیے جس کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے جلد ہی وزیراعظم کو اس بارے میں بریفنگ دی جائے گی جس میں بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کے حوالے سے وجوہات بتائی جائیں گی اور اس کی روشنی ہی میں وزیراعظم ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز زیر غور تو ضرور ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا اور یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی