کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش

پہلے مرحلے میں موبائل فون سم بلاک کرنے کا انتباہ بھیجا جائے، دوسرے مرحلے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی جائے

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:08

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سندھ حکومت نے این سی او سی سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، جس میں موبائل فون سم کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے این سی او سی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں محکمہ صحت سندھ نے 4مراحل میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں موبائل فون سم بلاک کرنے کا انتباہ بھیجا جائے، دوسرے مرحلے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تیسرے مرحلے میں موبائل فون سے کالز کرنے کی سہولت ختم کردی جائے اور چوتھے مرحلے میں ویکسین نہ لگوانے پرموبائل فون سم بلاک کردی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے مراسلے میں این سی او سی پی ٹی اے سے بھی فوری اقدامات کا کہا ہے۔گذشتہ روز سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے۔صوبائی حکومت نے ہدایت کی تھی کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں اور جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔خیال رہے بھارتی کورونا قسم ڈیلٹا کے پھیلا کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں عائد کردی ہے، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی