موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء)کورونا وائرس سے بچاؤ کی امریکی موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام وزارت صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان کو کوویکس کے تحت موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ ملی ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین بطور امداد دی ہے۔حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ یہ کوویکس سے ملنے والی ویکسین کی پانچویں کھیپ ہے۔

Your Thoughts and Comments