بھوٹان ، محض ایک ہفتے میں 90 فیصد بالغ آبادی کی کووڈ ویکسینیشن مکمل

بھوٹان کی ویکسینیشن مہم کو یونیسیف نے بھی سراہتے ہوئے اسے کسی وبا کے دوران تیزترین ویکسینیشن مہم قرار دیدیا

بدھ 28 جولائی 2021 13:58

بھوٹان ، محض ایک ہفتے میں 90 فیصد بالغ آبادی کی کووڈ ویکسینیشن مکمل
تھمپو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) بھوٹان نے ویکسین کی اہل 90 فیصد بالغ آبادی کی ویکسینیشن محض ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان واقع اس چھوٹے سے ملک کی آبادی 8 لاکھ کے قریب ہے اور وہا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کی مہم کا آغاز 20 جولائی کو ہوا تھا۔

بھوٹان کی ویکسینیشن مہم کو یونیسیف نے بھی سراہتے ہوئے اسے کسی وبا کے دوران تیزترین ویکسینیشن مہم قرار دیا۔اپریل 2021 میں بھوٹان کی حکومت نے اتنی ہی آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک 2 ہفتوں میں فراہم کی تھی۔اس وقت بھوٹان کی حکومتت کو بھارت نے ایسٹرازینیکا ویکسین کی 5 لاکھ 50 ہزار خوراکیں عطیہ کی تھیں۔مگر بعد ازاں بھوٹان کو ویکسین کی قلت کا سامنا ہوا تھا، تاہم اسے حال ہی میں امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں اقوام متحدہ کے زیرتحت کوویکس پروگرام کے تحت ملی تھیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کوویکس نے فائزر کی 5 ہزار خوراکیں بھی بھوٹان کو فراہم کیں جبکہ ڈنمارک، کروشیا اور بلغاریہ سے ایسٹرازییکا کی 4 لاکھ سے زیادہ خوراکیں موصول ہوئیں۔بھوٹان کے وزیر صحت ڈیچن وانگمو نے بتایا کہ ہمارا مقصد اپنی آبادی میں کم از کم وقت میں اجتماعی مدافعت پیدا کرنا ہے تاکہ بڑے عوامی طبی بحران سے بچ سکیں۔متعدد مغربی ممالک کے پاس وسائل تو بہت زیادہ ہیں مگر وہ اس شرح سے اپنی بالغ آبادی کی ویکسینیشن نہیں کرسکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھوٹان کی کم آبادی سے ویکسینیشن میں مدد ملی مگر اس ملک کو اعلی حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹھوس پیغامات اور کولڈ چین اسٹوریج سسٹم کے قیام سے بھی مدد ملی۔3 ہزار سے زیادہ طبی ورکرز نے اس مہم میں حصہ لیا جبکہ ملک بھر میں 12 سو سے زیاادہ ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے۔کچھ مقامات پر ہیتھ ورکرز نے مشکل راستوں سے گر کر دور دراز واقع دیہات تک رسائی حاصل کرکے لوگوں کو ویکسین فراہم کی۔

مقامی حکام کے مطابق ویکسینیشن بھوٹان کے طبی نظام کا ستون ہے۔بھوٹان کی حکومت میں طبی ماہرین کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اس کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر صحت سب اعلی تعلیم یافتہ طبی ماہرین ہیں۔اسی طرح حکومت کی جانب سے مسلسل پیغامات کے ذریعے عوام میں ویکسینیشن کے خلاف پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا۔ماہرین کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ لوگ ویکسنیشن کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو