کرونا کیسز کی شرح 9.7فیصد ہوگئی ،ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے، شیری رحمن

کرونا کیسز کی شرح 9.7فیصد ہوگئی ،ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کی شرح 9.7فیصد ہوگئی ،ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4100 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے، 70 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرئنٹ کے ہیں، یومیہ ٹیسٹنگ ابھی تک 52 ہزار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی کی ضرورت ہے۔

Your Thoughts and Comments