بند کریں
صحت صحت کی خبریںپی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ،مسقط ایئر پورٹ اتار لیا گیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/07/2014 - 19:54:59 وقت اشاعت: 22/07/2014 - 16:58:50 وقت اشاعت: 22/07/2014 - 14:46:07 وقت اشاعت: 22/07/2014 - 14:37:19 وقت اشاعت: 22/07/2014 - 12:32:34 وقت اشاعت: 21/07/2014 - 19:36:29 وقت اشاعت: 21/07/2014 - 19:34:19 وقت اشاعت: 21/07/2014 - 18:37:30 وقت اشاعت: 21/07/2014 - 16:33:17 وقت اشاعت: 20/07/2014 - 21:39:52 وقت اشاعت: 20/07/2014 - 19:03:07

پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ،مسقط ایئر پورٹ اتار لیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء)پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مسقط ایئر پورٹ اتار لیا گیا لیکن پینسٹھ سالہ خاتون فلائٹ لینڈ کرتے ہی انتقال کرگئیں۔پی آئی اے کی پرواز سیون فائف تھری میں پینسٹھ سالہ خاتون کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔ جس کے بعد پرواز کو مسقط ایئر پورٹ پر اتارا گیا لیکن خاتون مسافر جانبر نہ ہوسکیں اور ایئر پورٹ پر ہی انتقال کرگئیں۔ پرواز اسلام آباد سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز کو دوبارہ ریاض کے لیے روانہ کردیا گیا۔

21/07/2014 - 19:36:29 :وقت اشاعت