اس وقت جہلم میں 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

اس وقت جہلم میں 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.32 ہے۔اس وقت جہلم میں 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 105972 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2390 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک کل 2309 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 44408 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 909 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.12 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2866 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 261,758 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments