سٹیٹ آف آرٹ طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

منگل 22 جولائی 2014 14:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہیلتھ سینٹرز پر تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی جبکہ صوبہ کے دوردراز دیہی علاقوں میں ماں اور بچوں کی صحت کے لئے زچہ و بچہ سینٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ ان مراکز پر لیڈی ڈاکٹرز‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ تربیت یافتہ کمیونٹی مڈ وائفز و دیگر طبی سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا،صوبہ میں نرسز کی 3 ہزار نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں جن کے لئے 1.43 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ان کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

پیرا میڈکس ، نرسزاور پارٹی ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے ہر سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور موجودہ مالی سال کے دوران صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121-ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو پنجاب کے بجٹ کا11.66 فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی کواپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے قبل صحت عامہ کا نظام شہریوں کو مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے سہولیات فراہم کرنے سے قاصر تھا اور ہماری ترجیحات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ برس کے دوران صوبہ میں صحت کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8 -ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لئے 1 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی