بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/07/2014 - 16:07:33 وقت اشاعت: 25/07/2014 - 14:28:10 وقت اشاعت: 25/07/2014 - 13:00:14 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 21:38:21 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 21:03:04 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 18:44:28 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 18:23:16 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 18:12:03 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 16:38:21 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 16:35:55 وقت اشاعت: 24/07/2014 - 16:30:36

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آج شہر میں جاری ایک روزہ پو لیو مہم کا جا ئزہ لینے کے لیے یونین کونسل نمبر59منظور پارک اور موج دریا روڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔

ڈی سی او لاہور نے ان دونوں مقامات پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلا کر ایک روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندگان بھی مو جو د تھے۔اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سا ل سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی 23حساس یونین کونسلز میں یہ ایک روزہ پولیو مہم ہو رہی ہے ان میں داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی اور گلبرگ ٹاؤن کی یونین کونسلز شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہیلتھ نے اس ایک روزہ پو لیو مہم کے لیے ان تین ٹاؤنز کی 23حساس یونین کونسلز میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

24/07/2014 - 18:44:28 :وقت اشاعت