بند کریں
صحت صحت کی خبریںقطب شمالی کی برف زیادہ رفتار سے پگھل رہی ہے ۔ تحقیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/05/2007 - 12:27:24 وقت اشاعت: 11/05/2007 - 12:15:50 وقت اشاعت: 09/05/2007 - 17:24:44 وقت اشاعت: 04/05/2007 - 15:49:06 وقت اشاعت: 02/05/2007 - 21:41:19 وقت اشاعت: 02/05/2007 - 11:57:16 وقت اشاعت: 01/05/2007 - 23:10:34 وقت اشاعت: 01/05/2007 - 15:01:58 وقت اشاعت: 30/04/2007 - 19:07:15 وقت اشاعت: 29/04/2007 - 16:09:56 وقت اشاعت: 27/04/2007 - 21:48:32

قطب شمالی کی برف زیادہ رفتار سے پگھل رہی ہے ۔ تحقیق

کولوراڈو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مئی2007) امریکہ میں ہونے والی جدید تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب شمالی کی برف موسمیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر لگائے گئے اندازوں کے برعکس زیادہ رفتار سے پگھل رہی ہے۔ ایک امریکیجریدے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق امریکہ کی کولوراڈو یونیورسٹی کے نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر میں کی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق1979ء سے موسم گرما میں قطب شمالی کی برف نو فیصد فی دہائی کی رفتار سے پگھل رہی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے کمپیوٹرائزڈ ماڈلز اس رفتار کو نصف سے بھی کم بتاتے ہیں۔

جدید اعداد و شمار سے اشارہ ملتا ہے کہ اس صدی کے نصف تک گرمیوں کے موسم میں قطب شمالی کی تمام برف پگھل جایا کرے گی۔نئی تحقیق میں دو مختلف ادوار میں قطب شمالی پر برف پگھلنے کے رجحان کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ ایک دور 1953ء سے 2006ء تک کا ہے جبکہ دوسرا دور 1979ء سے 2006ئکا ہے۔موسمیاتی ریکارڈز کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے اور لمبے دور میں قطب شمالی کی برف 7.8 فیصد فی دہائی کی شرح سے پگھلی جبکہ دوسرے اور مختصر دور میں برف پگھلنے کی شرح 9.1 فیصد فی دہائی رہی۔
02/05/2007 - 11:57:16 :وقت اشاعت