سندھ حکومت کا ہیپا ٹائٹس پروگرام دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ، تین ارب روپے کے فنڈ منظور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) سندھ حکومت نے وزیراعلی سندھ ہیپاٹائٹس پروگرام دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پروگرام کیلئے تین ارب روپے منظورکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

فنڈزکی قلت کی باعث وزیراعلی سندھ کی طرف سے شروع کیا گیا ہیپاٹائٹس پروگرام بند ہوگیا تھا جسے دوبارہ فعال کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے،سندھ کے ان اضلاع میں جہاں ہیپاٹائٹس کی شرح زیادہ ہے متاثرہ لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی اورسی کے مفت ٹیکے لگائے جائیں گے،پروگرام کیلئے تین ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments