چھ سیکنڈ کی ورزش عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر بنا سکتی ہے، تحقیق...اس طرح کی ورزش سے عمر رسیدہ افراد کی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے،محققین

پیر 28 جولائی 2014 20:10

چھ سیکنڈ کی ورزش عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر بنا سکتی ہے، تحقیق...اس طرح کی ورزش سے عمر رسیدہ افراد کی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے،محققین

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء)سکاٹ لینڈ میں محققوں نے ایک نئی تحقیق سے یہ اندازہ لگایا ہے کہ چھ سیکنڈ کی ورزش عمر رسیدہ افراد کی صحت بہتر بنا سکتی ہے۔سکاٹ لینڈ کی ابرٹے یونیورسٹی کی جانب سے 12 لوگوں پر کی گئی اس تحقیق میں عمر رسیدہ افراد کو کم دورانیے کے لیے ورزش کروائی گئی جس سے نہ صرف ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوا بلکہ مجموعی طور پر بھی ان کی صحت میں فرق آیا۔

یونیورسٹی کے محققوں کا کہنا ہے کہ اس سے عمر رسیدہ افراد کی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی پتہ لگا ہے کہ ورزش ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ محققوں کے مطابق کم دورانیہ میں تیز ورزش، جسے ہائی انٹینسٹی ٹریننگ بھی کہا جاتا ہے، کے فوائد باقاعدہ طور پر کی جانے والی ورزش جتنے ہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ہائی انٹینسٹی ٹریننگ سے یہ فوائد آپ کو کم دورانیے میں ملتے ہیں۔

’بیٹھے رہنے کا عمل دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا جواز بن جاتا ہے لیکن اگر انسان چلتا پھرتا رہے تو اس خطرے کو روکا جاسکتا ہے‘یونیورسٹی کیطرف سے کی جانے والی یہ تحقیق چھ ہفتوں میں کی گئی جس میں ہر ہفتے عمر رسیدہ افراد دو بار لیبارٹری میں آتے اور چھ سیکنڈ تک برق رفتاری سے ورزش کرنے والی سائیکل چلاتے۔ جس کے بعد انھیں کچھ منٹوں کا وقفہ دیا جاتے اور اس کے بعد وہ دوبارہ چھ سیکنڈ کے لیے سائیکل پر سوار ہوتے۔

یہ عمل تب تک چلتا رہتا جب تک کے ایک آدمی مجموعی طور پر ایک منٹ کی ورزش مکمل نہیں کرلیتا۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر جان ببراج کا کہنا ہے کہ ’ہمیں بڑھتی ہوئی عمر والی آبادی کا سامنا ہے اور اگر ہم نے ان کو ورزش کی طرف راغب نہیں کیا تو ان کی صحت پر آنے والے اخراجات کمر توڑ ہونگے‘۔ڈاکٹر ببراج کے مطابق بیٹھے رہنے کا عمل دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا جواز بن جاتا ہے لیکن اگر انسان چلتا پھرتا رہے تو اس خطرے کو روکا جاسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس عمل سے لوگوں کو سماجی طور پر بھی فعال رہنے میں مدد ملتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی