بند کریں
صحت صحت کی خبریںپولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال ملک میں کیسز کی تعداد104 ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/08/2014 - 21:59:05 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 19:39:55 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 19:34:51 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 19:34:51 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 16:10:24 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 15:49:34 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 14:48:28 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 14:13:31 وقت اشاعت: 02/08/2014 - 12:59:22 وقت اشاعت: 01/08/2014 - 22:36:39 وقت اشاعت: 01/08/2014 - 21:40:41

پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال ملک میں کیسز کی تعداد104 ہوگئی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) ملک میں پولیو کے دو مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 104ہوگئی ہے ۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے حالیہ کیسز خیبر پختونخوا اور فاٹا کے علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق چار سدہ روڈ پشاور کی رہائشی ایک سالہ سلمی اور تحصیل باڑہ کی رہائشی 8ماہ کی حفصہ جمال میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار ہی اس مسئلے کی بڑی وجہ ہے،حالیہ کیسز میں اْن بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔پشاورکی رہائشی سلمی کے گھر پولیو ٹیمیں متعدد بار گئیں، لیکن ان کی والدہ کی جانب سے سختی سے منع کئے جانے پر سلمی کو ویکیسن نہیں پلائی جاسکی۔آٹھ ماہ کی حفصہ کو بھی اْس کے والدین کی جانب سے پولیو ویکسین نہیں پلانے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سامنے آنیوالے پولیو کیسز میں سے 18بچوں کو پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں رواں سال فروری میں صحت کا انصاف نامی پروگرام شروع کیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر میں بچوں کو ہفتے میں 12مرتبہ ویکسین پلائی جانی تھی۔تاہم زیادہ تر والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا تھا۔

قومی اداہ صحت کے ذرائع کے مطابق حالیہ کیسز کیساتھ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 104 ہوگئی ہے جن میں سے فاٹا کے76، کے پی کے 18، سندھ سے 9 اور بلوچستان سے ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔فاٹا کے 76 کیسزمیں شمالی وزیرستان سے 57، خیبر ایجنسی سے 10، جنوبی وزیرستان سے 7 اوربنوں سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز میں 80 فیصد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

02/08/2014 - 15:49:34 :وقت اشاعت