حکمران طبقہ کی ملی بھگت سے ٹیکسٹائیل مل مالکان نے کپاس کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے ایکا کر لیا ۔کسان بورڈ پاکستان

اتوار 3 اگست 2014 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء ) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کاٹن سیڈ سے آئیل نکالنے والی ملوں کی ہڑتال پر اپنا رد عمل ظاہر کر تے کہا کہ زرعی مداخل کھاد،بیج،بجلی،تیل اور زرعی مشینری اور ادویات کی ہوش ربا مہنگائی کے بعد کاشتکاروں کی کپاس کی کاشت پرفی من لاگت کاشت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔کپاس کسی بھی صورت پانچ ہزار روپے فی من سے کم قیمت پر وارہ نہیں کھاتی مگر اب کپاس اڑھائی ہزار روپے فی من خرید کر کسانوں کے اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں۔

ملک بھر کے گنے کے کروڑوں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں انتہائی کمی ہو چکی ہے ، گزشتہ روز کاٹن سیڈ سے تیل نکالنے والی ملوں کی ہڑتال کی وجہ سے اور انڈیا سے کاٹن کی ایکسپورٹ کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں نو سو روپے فی من کمی ہوچکی ہے جس کی و جہ سے کسانوں کو اربوں کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

مل والوں نے یہ ہڑتال آئیل کیک پر پانچ فی صد ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کی ہے ۔

حیران کن بات یہ ہے یہ ٹیکس لگانے والے حکمران پارٹی کے لوگ ہی ان ملوں کی اکثریت ملوں کے مالک ہیں اور ہڑتال کرنے والے بھی یہ حکمران پارٹی کے مل مالکان ہیں ۔صرف کسانوں کو بے وقوف بنانے کی خاطر ہڑتال کا ٹوپی ڈرامہ کر کے کسانوں سے اونے پونے کپاس خریدنے کیلیے یہ ڈرامہ بازی کی جا رہی ہے ۔پہلے شوگر ملوں نے چینی کی کم قیمت کا بہانہ بنا کر شوگر مل مالکان نے گنے ے کاشتکاروں کو لوٹا اور اب کپاس کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی ڈرامہ بازی کی جارہی ہے ۔

پھر یہی ڈرامہ بازی فلور مل مالکان اور رائس مل مالکان کریں گے اور کسانوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ تاجر حکمران آئے ہیں مل مالکان دونوں ہاٹھوں سے کسانوں کو لوٹ رہے ہیں اور کسانوں کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاٹن ملوں کی ہڑتال ختم کرا کر کپاس کی قیمتوں کو گرنے سے بچایا جائے،کاٹن کارپوریشن کے ذریعے کپاس خریدنے کا اہتمام کیا جائے اور کپاس کی قیمت پانچ ہزار روپے فی من مقرر کی جائے مقرر کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی