تمام کالجز انٹرمیڈیٹ داخلوں کے دوران خصوصی ڈینگی آگاہی کاؤنٹر بنائیں ،لبنیٰ فیصل /عبداللہ سنبل

منگل 5 اگست 2014 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل اورسیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عبداللہ سنبل نے ڈی ایچ اے سمیت انسداد ڈینگی مہم میں شریک محکموں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے لیے موسم موزوں ہوچکا ہے ، لہٰذا کسی بھی سنگین صورتحال اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے ادارہ جاتی حدود اور اختیارات کو پس پشت ڈال کر قومی جذبے کے تحت ٹیم کی صورت میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کینٹ و کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل ،ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ ، انوائرنمنٹ انسپکٹرز، انٹامالوجسٹ ، تعلیم ، صحت ، فشریزودیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندو ں نے گزشتہ ہفتے کے دوران نرسریوں ، فیکٹریوں ، زیر تعمیر عمارتوں ، ورکشاپس، ریسٹورانٹ، ٹائر شاپس ، سکولوں ، مساجد ، گھروں اور دیگر مقامات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا سرویلنس ، صفائی ستھرائی اور آگاہی مہم کے حوالے سے کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی لاروا سرویلنس میں آٹھ مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس کے پیش نظر ان تمام مقامات کی زبردست سویپنگ کی گئی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے میں مجموعی طورپر 13243گھروں میں ، 87462کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی کے بھرپور تدارک کے لیے ماہانہ ایمرجنسی پلان وضع کردیا گیا جس کے تحت ہفتہ وار اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوئی بھی کوتاہی اور غفلت بھاری جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،تمام محکموں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہتمام کالجزانٹرمیڈیٹ داخلوں کے دوران خصوصی ڈینگی آگاہی کاؤنٹر بنائیں اور طلباء میں بچاؤ بارے لٹریچر تقسیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں چنانچہ ٹیم ورک کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائے۔

ڈینگی مچھروں کی افزائش کے ہاٹ سپاٹس کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے ، موسم برسات میں بارشوں کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی باقاعدہ رپورٹ مرتب کی جائے جبکہ لوگوں کو ڈینگی کے ممکنہ خطرات اور بچاؤبارے حفاظتی تدابیر کے لئے خصوصی آگاہی مہم تیز کی جائے ۔ ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ، مربوط رابطوں اور طے کئے گئے ضابطہ کار پر عمل کر کے ہی ڈینگی کا تدارک ممکن ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی