بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈیرہ اسما عیل خان ‘محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں نئے ڈرگ لائسنس کے اجراء پرتاحکم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/08/2014 - 20:27:58 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 20:22:37 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 20:22:37 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 19:37:54 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 19:01:41 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 17:34:54 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 17:19:01 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 17:11:09 وقت اشاعت: 06/08/2014 - 14:15:40 وقت اشاعت: 05/08/2014 - 16:50:00 وقت اشاعت: 05/08/2014 - 16:40:14

ڈیرہ اسما عیل خان ‘محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں نئے ڈرگ لائسنس کے اجراء پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء)محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں نئے ڈرگ لائسنس کے اجراء پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی۔اس بات کافیصلہ محکمہ صحت کے افسران کے ایک اجلاس زیرصدارت سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ ڈاکٹرآفتاب احمددرانی منعقدہوااجلاس میں ضلع بھرکے ڈرگ انسپکٹرزکوہدایت کی گئی کہ وہ صوبہ بھر میں بغیرڈرگ لائنسس کے کاروبارکرنیوالوں کی دکانیں فوراًسیل کردیں۔

اورمیڈیکل سٹور ڈرگ ایکٹ1976 کے تحت ادویات کودھوپ نمی گردسے بچانے ہوا اورجگہ اور25ڈگری سینٹی گریڈپررکھیں۔فریج تھرمامیٹر اوراے سی کوسٹورضرورکرائیں۔کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کویقینی بنائیں۔دکان پرسائن بورڈزکیساتھ ادویات طریقہ کار کے مطابق رکھیں۔نشہ آورادویات کی فروخت کیلئے علیحدہ رجسٹرمیں اندراج کریں اورصرف مستندڈاکٹرکے نسخے پرفروخت کریں۔ایکسپائری زائدالمیعاد ادویات کوعلیحدہ الماری میں رکھ کرتالہ لگوائیں۔اوربغیروارنٹی بیج نمبرکے خریدوفروخت نہ کریں۔ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

06/08/2014 - 17:34:54 :وقت اشاعت