سعودی عرب میں ایبولا وائرس سے پہلی موت

جمعرات 7 اگست 2014 14:09

سعودی عرب میں ایبولا وائرس سے پہلی موت

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) سعودی عرب میں براعظم افریقہ کے مغربی ممالک میں پھیلنے والے مہلک وائرس ایبولا کا شکار ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔سعودی وزارت صحت نیایک بیان میں بتایا ہے کہ متوفی چالیس کے پیٹے میں تھا۔وہ حال ہی میں سیرالیون کے کاروباری دورے کے بعد جدہ لوٹا تھا اور اس کو ایبولا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد جدہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تین افریقی ممالک سیرالیون ،گنی اور لائبیریا میں وبائی شکال اختیار کرنے والے مہلک وائرس ایبولا سے کسی عرب ملک میں یہ پہلی موت ہے۔درایں اثناء جنیوا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کا ایک ہنگامی اجلاس ہورہا ہے جس میں اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تدابیر پرغور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چار افریقی ممالک میں اس سال فروری کے بعد اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں قریباً نو سو اموات ہوچکی ہیں اور سولہ سو سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی بنک نے گنی ،لائبیریا اور سیرالیون میں ایبولا کے وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی امداد کے طور پر بیس کروڑ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے سوموار کو ان تینوں افریقی ممالک میں ای بولا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان کے شہریوں کو عمرے اور حج کے لیے ویزوں کے اجراء پر پابندی عاید کردی ہے۔اس ضمن میں سعودی عرب کے تمام داخلی راستوں پر متعین حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ایبولا کی تشخیص اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزارت صحت کے اہلکاروں کو بھی ضروری تربیت دی گئی ہے۔

اب تک اس مہلک وائرس سے لاحق ہونے والے وبائی مرض کی کوئی دوا یا ویکسین دریافت نہیں ہوئی ہے۔یہ مہلک وائرس 1976ء میں پہلی مرتبہ پھیلا تھا اور اس سے متاثر ہونے والے دوتہائی مریض جان کی بازی ہار گئے تھے لیکن اب اس کا شکار مریضوں کی شرح اموات کم ہو کر پچپن فی صد رہ گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو