ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کی بدولت ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 14 ستمبر 2021 13:49

ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کی بدولت ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان  نے کہاہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے تدارک اور اس سے بچاؤ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں،اس ضمن میں محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موثر کوآرڈینیشن کے ذریعے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں،مون سون موسم کے دوران تمام ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں متحرک رہیں،ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کی بدولت ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالدجاوید،فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پرگرام ڈاکٹرسیدمحمد نویدحیدر،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی،سی ڈی سی آفیسر سیلمان خاں،ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم گھمن،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عارف چوہدری،اے ڈی فشریزمحمد نواز،اے ڈی ایل ڈاکٹر محمد سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے جاری مہم کی کارکردگی اورمحکمانہ سروسز کے ساتھ ساتھ کورونا کے حوالے سے بھی کئے جانے والے اقدامات  کا جائزہ بھی لیاگیا ۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے تمام محکمے موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے تحت مشن کو جاری رکھیں ، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ افسران کے  خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،  ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے قبرستانوں،پارکوں،پانی کے تالابوں گھروں کی چھتوں، گملوں،سروس اسٹیشنز، پرانے ٹائروں اور تمام ممکنہ ہاٹ سپاٹ جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہو ایسے تمام جگہوں کو فوری صاف کریں تاکہ پانی کے جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کا لاروا پرورش نہ پاسکے۔

اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو