حکومت نے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا

18 سال سے کم عمر کے نوجوان اپنے (ب) فارم نمبر کے ذریعے ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کروا سکیں گے،نوشین حامد

منگل 14 ستمبر 2021 16:07

حکومت نے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر 13ستمبر سے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، 18 سال سے کم عمر کے نوجوان اپنے (ب) فارم نمبر کے ذریعے ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ این سی او سی پہلے ہی 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو لازمی طور پر ویکسین لگوانی چاہیے اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین کا بہت بڑا ذخیرہ دستیاب ہے اور جلد ہی ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ محکمہ صحت نے موبائل کوویڈ۔

19 ویکسینیشن وینز کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد کچی آبادیوں، سکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کوریج میں اضافہ کرنا ہے، یہ موبائل وین کچی آبادیوں پر توجہ مرکوز کریں گی اور 18 سال سے کم عمر کے نوجوان موقع پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا کر ویکسینیشن کی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں تقریبا 71 فیصد آبادی کو کامیابی سے ویکسین دی جا رہی ہے، اگر ویکسینیشن کا عمل اسی رفتار سے جاری رہا تو تمام اہل آبادی کو آنے والے مہینوں میں کورونا وائرس کی ویکسین مل جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب ابھی بھی زیادہ ہے لیکن طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کی ویکسینیشن کے ذریعے کیسز کی تعداد میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی