شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے‘ڈاکٹریاسمین راشد

شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے آئندہ عوامی شکایات پرانتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کے علاج میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے‘وزیرصحت پنجاب کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:44

شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے‘ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداوروزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ توصیف،ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان، پرنسپل اوربورڈ آف مینجمنٹ شیخ زید میڈیکل کالج کے ممبران ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اجلاس کے دوران شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان کی کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان کی انتظامیہ کو کارکردگی بہترکرنے کا آخری موقع دیاجارہاہے۔شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے۔

شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں ڈاکٹرزکی کمی کو جلدپورا کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے آئندہ عوامی شکایات پرانتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کے علاج میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔دس روز بعد شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلایاجائے گا۔صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ڈاکٹراپنے پیشہ وارانہ امور پوری ایمانداری سے نبھائیں۔جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی