کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع کی جائے گی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:50

کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع کی جائے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبر2021سے شروع کی جائے گی ۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت جمعرات کو ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ااجلاس میں کو آرڈینٹر سندھ برائے ایمر جنسی آپریشن سینٹر فیاض جتوئی، ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔

II جواد مظفر،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کی نمائندہ ڈاکٹر ایرن اسٹکی تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند ،یونیسف اور عالمی ادرہ صحت کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں گی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز نمایا ں کردار ادا کریں گے، علما کرام مذہبی رہنمائوں ، سیاسی شخصیات، سماجی کارکن، کمیونٹی کے لوگوں، والدین اور رائے عامہ کے ماہرین سے مدد لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گذشتہ مہم کی کارکردگی اور شروع ہونے والی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 23 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جبکہ مہم میں23 ہزار 888پولیو ورکرز اور دیگر عملہ کے ارکان فرائض انجام دیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ پولیو عملہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

اجلاس میںگزشتہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال سے کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ اجلاس میں پولیو وائرس کے بارے میں کئے جانے والے ماحولیاتی تجزیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کوبتا یا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کراچی کے کسی علاقہ میں نہیں پایا گیا۔

اجلاس میں رہ جانے والے انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوششوں میں حائل دشواریوں اور انہیں دور کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور ضرور ی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی مربوط کائوشوں کے باعث انکار کرنے والے بچوں کے والدین کو راغب کرنے میں کامیابی ہوئی ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں انسداد پولیو کی کوششوں سے کمشنر کو آگاہ کیا اور مہم کومئوثر اور کامیاب بنانے کے لئے مختلف تجاویز دیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کوششوں کو مئوثراورمربوط بنانے کے لئے متعلقہ افسران اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عملہ کو کورونا ایس او پیز کے تقاضوں کو مدنظررکھنے کے لئے فرائض کی ادائیگی کے وقت پولیو ورکرز کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ ماسک پہنیںاور تعیناتی سے قبل ان کا بخاربھی چیک کیا جائے۔کمشنرنے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کی کامیابی کے لئے والدین کاتعاون درکار ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی اور والدین کاتعاون حاصل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی