خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع دے دی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھرمیں کورونا کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع  دے دی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2ماہرین وبائی امراض کے مشورے پرہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کی دیدی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی ۔

Your Thoughts and Comments