محکمہ صحت پنجاب کی لاہورکے نجی ہسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید

منگل 21 ستمبر 2021 17:51

محکمہ صحت پنجاب کی لاہورکے نجی ہسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) محکمہ صحت پنجاب نے لاہورکے نجی ہسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 16ستمبرکو 31سالہ خاتون کی لاہور کے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکت ہوئی۔ لاہورکے متعلقہ نجی ہسپتال نے خاتون کی گائنی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکت کی باقاعدہ رپورٹ جاری کی ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون لاہورکے نجی ہسپتال کی پرانی مریضہ تھی۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مریض کی لاہورکے سرکاری یانجی ہسپتال میں ڈینگی کے باعث ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔لاہورکے نجی ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈینگی رپورٹ منفی آئی ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ کی جانب سے معاملہ کی مزید جانچ پڑتال کیلئے لاہورکے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کا کیس ڈی ایگ کو بھیج دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایگ کی رپورٹ سامنے آنے پر عوام سے حقائق شئیرکئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ عوام کو صوبہ بھرمیں ڈینگی بخار کے حوالہ سے اعدادوشمار بارے بروقت آگاہ رکھاجارہاہے۔پنجاب میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9مریض سامنے آئے ہیں۔صوبہ بھرکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35کنفرم مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 313,260مقامات پر انسپیکشن کی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں 1824مقامات سے ڈینگی لارواکوتلف کیاگیاہے۔پنجاب میں گذشتہ 6ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 35ہزار سے زائدڈینگی لاروا تلف کئے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری کی زیرصدارت صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقدکیاجاتاہے۔

گذشتہ6ماہ کے دوران انسدادڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سطح پر14،ضلعی سطح پر1067اورتحصیل کی سطح پر 3954اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی اجلاس کی ہدایات کے مطابق تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزحضرات خود انسدادڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں اور دفاترکو صاف رکھنے کی بارباراپیل کی جارہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی