جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام ڈینگی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار

بدھ 22 ستمبر 2021 18:19

جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام ڈینگی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ڈینگی کا بخار و مرض ہمارے لیے کوئی نیا چیلنج نہیں،ہر شہری ڈینگی کو مقامی بیماری کے طور پر بخوبی جانتا ہے تاہم طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر لوگوں کے عملدرآمد نہ کرنے کے نتیجے میں ہر سال یہ بیماری ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بڑے پیمانے پر پھیلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرض کی روک تھام کے لئے کمیونٹی کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے گھروں کے اندر اور گردونواح میں مچھروں کی افزائش بننے والے'' ہاٹ سپاٹس'' کو ختم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ3کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق کی زیر نگرانی عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر جعفر حسین،ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹرزاورنرسزکی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طاہر صدیق اور ڈاکٹر محمد مقصود نے ڈینگی بخار کی علامات،احتیاطی تدابیر،پیچیدگیوں اور مرض سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیتے ہوئے بتایا کہ تیز بخار،جسم اور ٹانگوں میں درد،جسم پر سرخ دھبوں کے نشانات کا ظاہر ہونا،متلی و قے آنا ڈینگی بخار کی علامات ہیں جس پر معالج سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جنرل ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے تمام طبی و تشخیصی سہولیات مفت دستیاب ہیں لیکن مریضوں کے لواحقین کو بھی چاہیے کہ وہ ڈاکٹرز کو مریض کی سابقہ ہسٹری سے مکمل طور پر آگاہ رکھا کریں تاکہ علاج معالجہ صحیح سمت میں بر وقت شروع ہو سکے۔انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسز پر زور دیا کہ ڈینگی کے مریضوں کی صحت یابی کو قومی مشن سمجھ کر طبی سہولیات بہم پہنچائیں اور اُن کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ حکومت اس مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ڈینگی مچھر کی بریڈنگ کی روک تھام کے لئے گھر گھر مانیٹرنگ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں بھی فیلڈزمیں اتارتی ہے تاہم شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں اور دیگرجگہوں پر پانی جمع نہ ہو نے دیں تاکہ جہاں تک ممکن ہو مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجہ کے تسلی بخش انتظامات موجود ہیں تاہم جب تک ڈینگی بخار کی وجہ بننے والے فیکٹر کا خاتمہ نہیں ہوتا یہ خطرہ ہمارے سروں پر منڈلاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال موسم برسات اور اس کے بعد کے سیزن میں دیگر حشرات کی طرح مچھروں کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی پر پرورش پاتا ہے جس کی مادہ کے کاٹنے سے بخار ہوتا ہے۔

سربراہ جنرل ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کی افزائش کیلئے چھتوں پر پڑ ا کوڑا کباڑ، خراب ٹائر،پلاسٹک کی اشیاء،روم کولر میں موجود پانی،گملوں سمیت نشیبی جگہوں پر کھڑا پانی ڈینگی مچھر کے مقامات ہیں لہذا شہری صفائی پر خاص توجہ دیں اور ماحول کو صاف رکھیں کیونکہ بحیثیت مسلمان صفائی ہمارا نصف ایمان بھی ہے جس کو یقینی بنا کر ہم اس طرح بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔پروفیسر الفرید ظفر نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طبی عملے کے ساتھ ساتھ عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں اور اس اہم اقدام پر جنرل ہسپتال کے میڈیکل یونٹ3کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی