بند کریں
صحت صحت کی خبریں تمام کھلاڑی فٹ ، ہیڈ کوچ وقار یونس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/08/2014 - 21:28:56 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 19:35:11 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 17:06:16 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 15:22:58 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 14:55:35 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 14:16:32 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 14:08:25 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 13:35:19 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 12:33:43 وقت اشاعت: 13/08/2014 - 12:17:07 وقت اشاعت: 12/08/2014 - 23:39:05

تمام کھلاڑی فٹ ، ہیڈ کوچ وقار یونس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں جانے کے بعد کولمبو ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنا چاہتی ہے۔ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان کے تمام پندرہ کھلاڑی فٹ ہیں۔لیکن ہیڈ کوچ وقار یونس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔اور منگل کو انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کرتے رہے۔

پاکستانی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اس وجہ سے انہوں نے آرام کو تر جیح دی۔وقار یونس کی عدم موجودگی میں معین خان اور مشتاق احمد نے دیگر کوچز کے ساتھ پریکٹس سیشن سپر وائز کیا۔کولمبو میں کو ہونے والی بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں انڈور نیٹس میں پریکٹس کی۔گال ٹیسٹ کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور سیشن کیا۔بدھ اور جمعرات کو بھی کولمبو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس لئے ٹاس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔پاکستان اپنے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے قبل کرے گا۔

13/08/2014 - 14:16:32 :وقت اشاعت