سرگودھا ‘ جاری پولیو مہم میں نوجوان نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے ورکرز خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:12

سرگودھا ‘ جاری پولیو مہم میں نوجوان نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے ورکرز خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سرگودھا میں جاری پولیو مہم میں نوجوان نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے ورکرز خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ضلعی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے کہ اس دوران ریجن کے علاقہ خوشاب میں بغیر پولیس تحفظ کے پولیو مہم کام میں مصروف تھی کہ محلہ عمران آباد میں نوجوان نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے ورکرز خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور ڈی پی او محمد نوید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس پر تھانہ خوشاب پولیس نے پولیو ٹیم پر حملہ میں ملوث عمران آباد کے نوجوان نذر عباس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر دفعہ ،354،186 ،341 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا۔ کسی کو بھی سرکار کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہ دی جاے گی اور ایسے شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی