صحت کے حصول کے لیے ہیلتھ لیوی کا نفاذ بہت ضروری ہے،ملک عمران احمد

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:03

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سماجی تنظیم سپارک نے ایک آن لائن سیشن کے ذریعے 2019 میں منظور کیے گئے ہیلتھ لیوی بل پر عملدرآمد میں تاخیر پر وزارت صحت سے بحث اور استفسار کیاکمپین فور کڈز کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے تمباکو کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو سے سالانہ تقریبا، 170،000 افراد ہلاک ہوتے ہیں اور وہ 1200 بچے روزانہ کی بنیاد پر تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جس سے صحت پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے مطالعے کے مطابق 615 بلین روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ میں رکاوٹ پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ 2019 میں حکومت نے ہیلتھ لیوی بل کی منظوری دی جس سے 40 ارب روپے پیدا کرنے میں مدد مل سکتی تھی تاہم اس پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کاشف مرذا میڈیا منیجر سپارک نے ذکر کیا کہ صحت کے نظام کے لیے جدید بین الاقوامی فنانسنگ پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے مطابق پاکستان میں صحت عامہ کے اخراجات کے لیے کم از کم 86 ڈالر فی شخص کی سفارش کی جاتی ہے، جبکہ ملک فلحال صرف 45 ڈالر فی کس ہی فراہم کر پا رہا ہے جس میں سے 28 ڈالر بھی خود عوام ہی مہیا کر رہی ہی. شمائیلہ مزامل نے ذکر کیا کہ پاکستان میں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے درکار وسائل بہت زیادہ ہیں، جبکہ حکومت کو اس مقصد کے لیے دستیاب فنڈز محدود ہیں۔

صحت عامہ کے لیے تجویز کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے صرف ہیلتھ لیوی بل کو ہی نافذ کرنے سے 40 ارب روپے کی آمدنی میں مدد مل سکتی ہے۔ حاریس جادوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 'سن ٹیکس' سماجی طور پر نقصان دہ اشیاء مثلا تمباکو، چینی میں شامل مشروبات وغیرہ پر عائد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمباکو کے شعبے میں ٹیکس چوری کو ختم کرنے کی کوشش کرے، جو نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ تمباکو کنٹرول کے اقدامات کی حوصلہ شکنی بھی کر رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی