دنیابھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو گئیں

1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز ، گھروں میں آئسولیٹ،95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:18

دنیابھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو گئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 23 ہزار 72 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 93 ہزار 698 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 2 ہزار 273 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 76 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 745 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 69 لاکھ 87 ہزار 494 ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 420 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کٴْل کیسز 69 لاکھ 83 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 792 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 8 ہزار 885 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 68 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 48 ہزار 513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 688 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد ا?بادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 110 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 986 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 60 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 10 ہزار 928 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.58فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 524 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 42 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 958 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 افراد کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی