پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے‘یاسمین راشد

ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناکے چاروں ادوارکے دوران بے مثال فرائض سرانجام دئیے ہیں‘وزیرصحت پنجاب

منگل 28 ستمبر 2021 16:27

پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف عثمان خالد،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈی جی نرسنگ،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کمیونٹی مڈوائفری سکول کی عمارت کو نرسنگ سکول میں منتقلی کیلئے اقدامات اور ڈاکٹرزکی جدیدپیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلزکا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے۔

حال ہی میں صوبہ بھرکے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید تربیت کروائی گئی ہے۔آئندہ ڈاکٹرزکو ایم پی ڈی ڈی جیسے مختلف اداروں سے جدیدٹریننگ کورسزکروائے جائیں گے۔ ڈاکٹرزکیلئے فنانشل مینجمنٹ،ہیومن ریسارس مینجمنٹ،ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ،ریسرچ پیپرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے جدید کورسزڈیزائن کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈاکٹرزہمارااثاثہ ہیں۔ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناکے چاروں ادوارکے دوران بے مثال فرائض سرانجام دئیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے نظام میں انتظامی اصلاحات کے ذریعے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ڈاکٹرزکی جدید تربیت کے حوالہ سے فوکل پرسن ہوں گے۔

سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزکو بھی پیشہ وارانہ طورپرمضبوط دیکھناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو عام آدمی کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ماضی کے کسی بھی حکمران نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف نہیں دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب کی عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی